ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / شکست کے بعد متالی بولی،خواتین کے لئے آئی پی ایل کا یہی صحیح وقت

شکست کے بعد متالی بولی،خواتین کے لئے آئی پی ایل کا یہی صحیح وقت

Mon, 24 Jul 2017 19:55:33  SO Admin   S.O. News Service

لندن،24جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا): ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی شکست سے مایوس کپتان متالی راج نے کہا ہے کہ خواتین کے لئے آئی پی ایل کے انعقاد کا یہی صحیح وقت ہے۔متالی نے کہا کہ ہندوستان میں خواتین بگ بیش لیگ جیسے لیگ کے آغاز ہونا چاہئے۔اس سے خواتین کرکٹ کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی کا تجربہ ملے گا اور وہ اپنے کھیل کو بہتر کر پائیں گی۔لارڈز کرکٹ میں اتوار کو کھیلے گئے آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ہندوستان کو 9رنز سے شکست دی تھی۔
متالی نے کہا کہ ڈبلیوبی بی ایل میں ملے تجربے سے ہماری ٹیم کی دو کھلاڑیوں اسمرتی مدھانا اور ہرمن پریت کور کے کھیل میں بہت بہتری آئی ہے،اگر زیادہ سے زیادہ کھلاڑی اس قسم کی لیگ میں حصہ لیں گی، تو اس سے انہیں اچھا تجربہ حاصل ہوگا۔اس سے ٹیم کے کھیل میں بھی بہت بہتری ہوگی،اگر آپ مجھ سے پوچھیں، تو اس وقت خواتین کے لئے آئی پی ایل کے آغاز کا سب سے صحیح وقت ہے۔
ہندوستانی ٹیم کو شکست کے پیچھے کی وجہ بتاتے ہوئے متالی نے کہا کہ ہر کوئی گھبرایا ہوا تھا اور شاید یہی ہماری ہار کی وجہ ہے، کھلاڑی زیادہ مایوس ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا،یہ قدرتی ہے، اس میں وقت لگے گا۔ان کھلاڑیوں نے ہندوستان میں خواتین کرکٹ کی سطح کو بڑھانے کے لئے نئے طول و عرض طے کئے ہیں اور اس پر سب کو فخر ہونا چاہئے۔


Share: